طاقت کا غیر محتاط استعمال حکومت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے ، مفتی منیب الرحمان

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ طاقت کا غیر محتاط استعمال حکومت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے  جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے علماء نے ہمیں کہا کہ مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی استعمال کی دھمکیاں نہ دی جائیں ، ہر شخص جانتا ہے حکومت کے پاس طاقت بھی ہوتی ہے جس کا غیر محتاط استعمال حکومت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے ، ہم اپنے طور پر پیغام دے رہے تھے ، ہفتے کے روز رابطہ قائم ہوا ، ہم اسلام آباد گئے ، سب کی کوشش تھی کہ یہ کام حکمت سے پس پردہ کیا جائے۔

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ جو کچھ منظر پر دیکھ رہے تھے اس کا اس عمل سے تعلق نہیں تھا ، حکومت کے کارندوں کا بھی اس عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا ، حکومت کے با اختیار لوگ جب جھوٹ بولیں تو مناسب نہیں ، مذاکرات کے لیے ہم گئے ، ہمارا کوئی ذاتی اور سیاسی ایجنڈا نہیں تھا ، جو لوگ منظر پر کارستانیاں دکھا رہے تھے ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مذہبی تحریک کی قیادت سے بات کی ، ان کو ماضی میں دھوکہ دیا گیا ، جو لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر حکومتی رٹ کی دھمکیاں دے رہے تھے وہ نادان ہیں ، جن کا نعرہ غلامی رسولﷺ میں موت بھی قبول ہے ہو ان کو حکومتی دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ لبرل جو کہتے ہیں کے رٹ آف دی گورنمنٹ کہاں گئیں ، ہم نے ملک کے مفاد میں اپنی دینی جدو جہد کو داؤ پر لگایا ، معاملات طے پاگئے ہیں ، ہم تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ، پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں وہ اپنے گھروں میں دو نفل شکرانے کے ادا کریں۔

 سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ہمارے مذاکرات حکمت اور دانش مندی کی فتح ہے ، مذاکرات میں کیا ہوا ہے وہ ہمارے عمل سے سب کو معلوم ہو جائے گا۔

The post طاقت کا غیر محتاط استعمال حکومت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے ، مفتی منیب الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email