حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی

حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کیساتھ مذاکرات کی حامی بھر لی ہے۔

ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مذاکرات 3 نومبر کو پیٹرولیم ڈویژن میں ہوں گے ، ہمارا وفد حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے جائے گا ، وزیر توانائی حماد اظہر، سیکرٹری پیٹرولیم و دیگر حکام شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے اس سے پہلے حکومت کیساتھ مذاکرات سے انکار کر دیا تھا۔

The post حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email