وزیراعظم مہنگائی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، شہباز گل

شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم مہنگائی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں میئر کے انتخابات براہ راست الیکشن سے ہونگے ، بڑے شہروں کے میئر بااختیار ہوں گے۔

  اس سے قبل ڈاکٹر شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نااہل آئین کو توڑ موڑ کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے رہے ، عمران خان نے آ کر آئین کی بالادستی اور قانون کا احترام کروایا۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج عمران خان کی مرہون منت طاقتور قانون کے نیچے ہے ، ملک میں انتشار نااہلوں کا خواب ہے ، ملک میں انتشار کے خواہاں نااہل فسادیوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال ٹھیک ہے مگر نااہلوں کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے ، دفتر خارجہ کو جیب میں رکھنے والے خارجہ پالیسی پر بیان بازی کر رہے ہیں۔

The post وزیراعظم مہنگائی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email