ڈیٹا محفوظ کرنا اب شیشے کی پلیٹ میں بھی ممکن

عموماً ڈیٹا محفوظ کرنے کے لئے یو ایس بی، سی ڈی و دیگر کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب  اس کے لئے شیشے کی پلیٹ ہی کافی ہوگی۔

ماہرین نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی شیشے کی پلیٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے جس میں 500 ٹیرابائٹ کا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکے گا۔

اس ٹیکنالوجی کو فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج بھی کہا جاتا ہے کہ  جس کی مدد سے کئی ارب سال تک بھی اسی طرح محفوظ رہ سکتا ہے۔

ڈیٹا اسٹوریج کے اس طریقے کو ’سپرمین میموری کرسٹل‘ کہا جاتا ہے جسے صرف تشہیر کی غرض سے یہ نام (فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج) دیا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے تحت شفاف سلیکا (شیشے) کے ٹکڑے میں پرت در پرت ڈیٹا محفوظ کیا جاتا ہے اور اس طرح بہت کم جگہ میں بہت زیادہ ڈیٹا سمویا جاسکتا ہے۔

فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج ٹیکنالوجی پر پچھلے تیس سال سے کام ہورہا ہے لیکن اب تک یہ عملی میدان میں استعمال کے قابل نہیں ہوسکی ہے کیونکہ یہ مروجہ ڈیٹا اسٹوریج ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں بہت سست رفتار ہے۔

اس سب کے باوجود، یہ فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت ہے جو بتدریج بہتر ہوتے ہوئے سیکڑوں ٹیرابائٹ گنجائش والی کمرشل ڈی وی ڈیز کو حقیقت کا روپ دے سکتا ہے۔

The post ڈیٹا محفوظ کرنا اب شیشے کی پلیٹ میں بھی ممکن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email