کپتانی کرنے سے آتی ہے ، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ کپتانی کرنے سے آتی ہے۔

شعیب ملک نے پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے ، جب آپ میچز جیتے ہیں تو کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے ، ٹیم اگلے میچز کی تیاری کررہی ہے ،  جب آپ بڑے ٹورنامنٹ میں بڑی ٹیم سے جیت جاتے ہیں تو اعتماد آتا ہے ، سب کا ہدف جیت ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ جب سے ٹیم کو جوائن کیا ہے تمام کھلاڑیوں کو متحد دیکھا ، لاہور سے لیکر دبئی تک ہر سیشن میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ، ٹیم میں ضروری نہیں ہوتا گیارہ کے گیارہ پرفارم کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر بندہ حسن علی کو سپورٹ کررہا ہے ، میں اس کو سیالکوٹ سٹیلئن سے جانتا ہوں ، حسن علی میچ ونر ہے ، ایک دو میچز برے جانے سے کسی کھلاڑی کو جج نہیں کیا جاسکتا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہا کہ پہلے اور اب کے بابر اعظم میں بہت فرق ہے ، بہت اچھا سائن ہے پاکستان کے لیے بابر اعظم اچھی کپتانی کررہے ہیں ، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان کی کپتانی سے بابر کی بیٹنگ متاثر نہیں ہوتی ، ان کی سینس بہت اچھی ہے۔

The post کپتانی کرنے سے آتی ہے ، شعیب ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email