اگر حکومت ہوتی تو کروڑوں لوگوں کو صاف پانی مل رہا ہوتا، شہباز شریف

شہبازشریف کا کہنا ہےکہ اگر حکومت ہوتی تو کروڑوں لوگوں کو صاف پانی مل رہا ہوتا۔

ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کی، مریم اورنگزیب ، رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

شہباز شریف نے کہاکہ ڈی جی خان جنوبی پنجاب کا اہم جزو ہے، جنوبی پنجاب میں سال 2008 سے 2018 تک خدمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے دور میں جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنے کی کوشش تھی ، جنوبی پنجاب میں صحت ،ایجوکیشن ،پینے کا صاف پانی سمیت چیلنجز درپیش تھے، پینے کا صاف پانی کے پراجیکٹ کا آغاز جنوبی پنجاب ڈی جی خان سے کیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہاکہ بد قسمتی سے جنوبی پنجاب کے ٹینڈراورتخمینےمیں 70 ارب روپے کا فرق آیا تھا، چاہتا توٹینڈرقبول کرتےہوئےعوام پر70 ارب کا بوجھ ڈال دیتا، ہم نےقوم کے 70 ارب بچاتے ہوئے ٹینڈرمنسوخ کردیا ، 2018 میں مدت ختم ہونے سے پہلے پراجیکٹ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔

شہبازشریف نے کہاکہ اگر حکومت ہوتی تو کروڑوں لوگوں کو صاف پانی مل رہاہوتا، صاف پانی سے صحت وتندرستی رہتی ہے، اس سے اچھی عبادت اور خدمت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں ہسپتالوں کا جال بچھا گیا ،ڈی جی خان میں میڈیکل کالج، غازی یونیورسٹی ، دانش اسکول جیسے تحفے دئیے ،دانش اسکول کا کنسیپٹ ایچی سن کالج سے لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہاکہ آج دانش اسکول سے پڑھنے والے قوم کی خدمت کررہے ہیں، دانش اسکول زیادہ تر جنوبی پنجاب میں بنائے گئے، تونسہ میں دانش اسکول کو مکمل کیا اس کے نہ کھلنے پر افسوس ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان اور راجن پور کے ہسپتال کو رینویٹ کیا تھا، بہاولپورمیں جدید اسپتال اوررحیم یارخان میں یونیورسٹی بنائی۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب کا ملازمتوں میں 33 فیصدکوٹہ رکھاتھا،اینٹوں کی بھٹیوں سےبچوں کی جبری مشقت ختم کرائی، ن لیگ کےدورمیں سڑکوں کاجال بچھایاگیا،ہم نےہزاروں کلومیٹرسڑکیں بنائیں۔

The post اگر حکومت ہوتی تو کروڑوں لوگوں کو صاف پانی مل رہا ہوتا، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email