نومبر کا آغاز ، برسات کیساتھ، محکمہ موسمیات نے سردی کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک پر اثرانداز ہوگا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ اتنا شدید تو نہیں ہوگا لیکن سردی کی ایک  لہر ملک میں داخل ہوگی ۔

رواں ہفتے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں کچھ گرم رہے گا ۔

مغربی ہواؤں کا ایک کمزور شدت کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں سے گزرے گا ، جس کے نتیجے میں آج دوپہر سے رات کے دوران بالائی / مغربی و جنوب مغربی خیبرپختونخواہ ، کشمیر اور شمالی پنجاب میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی سے متعدل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ مومسیات کے مطابق اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ اور کشمیر کے بلند پہاڑوں پر ہلکی پھلکی برفباری کا بھی امکان ہے ۔

ملک کے دیگر تمام علاقوں میں موسم خشک رہے گا، فی الحال ملک میں بارشوں کے کسی بھی سسٹم کی آمد کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی و وسطی درجہ حرارت  میں 3-2 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں دن بدن کمی آنے کا امکان ہے۔

The post نومبر کا آغاز ، برسات کیساتھ، محکمہ موسمیات نے سردی کی پیش گوئی کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email