مسافر ٹرینوں کے کرائے میں دس فی صد اضافہ کر دیا گیا

مسافر ٹرینوں کے کرائے میں دس فی صد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ ہوگا، جسے 5 نومبر سے لاگو کیا جائے گا جبکہ مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، مسافر آج سے10فیصد اضافہ کے ساتھ نئے کرایوں کے ریٹ کے مطابق ٹکٹیں خریدیں گے۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ کا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسوں پر ہوگا، جس میں اے سی پارلر کلاس،اے سی سلیپر کلاس، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس کلاس اور اکانومی کلاس شامل ہیں۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ پرائیویٹ ٹرینوں کی انتظامیہ کو بھی ٹرینوں کے کرایوں میں10فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دیدی۔
واضح رہے کہ ریلوے حکام نے کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیشِ نظر کیا۔

The post مسافر ٹرینوں کے کرائے میں دس فی صد اضافہ کر دیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email