وزیراعظم کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غور ہو گا، کالعدم مزہبی جماعت کے ساتھ معاہدے پر کورکمیٹی کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان مختلف قومی امور پر کورکمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر کورکمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی کور کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

The post وزیراعظم کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email