پی آئی اے کی پرواز میں خاتون دم توڑگئی

جدہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 742 میں تین مسافروں کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جب کہ ہارٹ اٹیک کے باعث ایک خاتون دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 742 میں سوار تینوں مسافروں کو دل کا دورہ پڑا تھا،مسافروں میں ماہالا نامی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جانبر نہ ہوسکیں اور انتقال کرگئیں۔

ذرائع کے مطابق کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی کی اجازت طلب کی۔

ایئرٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اجازت ملنے پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ لینڈ کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس ، ڈاکٹر اور اسٹاف موقع پر پہنچ گیا، دیگر دو مسافروں میں محمد رفیق اور صابرہ بی بی شامل ہیں جو آپس میں میاں بیوی ہیں، دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email