وزیراعظم کل القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل ضلع جہلم میں القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ضلع جہلم میں القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلامی تعلیمات، تصوف اور جدید سائنسی تحقیق پر مبنی القادر یونیورسٹی نوجوان نسل میں علم و تحقیق کے فروغ کے علاوہ ان کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جہلم میں القادر یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کا ایک اور تحفہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ القادر یونیورسٹی جہلم سوشل سائنسز میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گی۔

اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے  مزید  کہا کہ امید ہے یہ ایک ایسی عالمی درسگاہ بنے گی جس میں تصوف، اسلام اور سائنس کے علوم کے اسکالرز پیدا ہوں گے۔

The post وزیراعظم کل القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email