عثمان بزدار نے سرگودھا میں خاتون کو آگ لگانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

عثمان بزدار نے سرگودھا میں خاتون کو آگ لگانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آرپی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی اور گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دی دیا۔

انہوں نے متاثرہ خاتون کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

دوسری جانب سرگودھا میں کپڑے بیچنے والی خاتون کو آگ لگانے کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ آر پی او سرگودھا نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیمیں روانہ کیں ، دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ، خواتین پر تشدد ، ہراسگی اور زیادتی کے معاملات پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔

واضح رہے کہ سرگودھا کے منگل بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خاتون سے اسٹال لگانے پر زبردستی پیسے مانگے تھے لیکن خاتون نے انکار کر دیا اور ملزمان نے آگ لگائی، خاتون کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ منگل بازار میں اسٹال لگانے کے بااثر لوگ زبردستی پیسے لیتے ہیں۔

The post عثمان بزدار نے سرگودھا میں خاتون کو آگ لگانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email