‘پاکستان تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن پالیسی پر عمل پیرا ہے’

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برسلز میں واقع نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

دورانِ ملاقات وزیر خارجہ پاکستان اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے درمیان باہمی معاملات، افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور دو طرفہ تعاون سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

جون 2019 میں برسلز میں سیکرٹری جنرل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے سیاسی اور فوجی روابط نے باہمی مفادات کے امور پر دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان، جموں و کشمیر کے تنازع سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تیزی سے ابھرتا ہوا انسانی بحران  تشویش ناک ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، افغان عوام کو انسانی و معاشی معاونت فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ کاوشیں بروئے کار لائے۔

وزیر خارجہ نے افغانستان سے مہاجرین کی نقل مکانی کے خطرے کو روکنے، افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ اور منشیات کا مرکز بننے سے بچانے کے لیے طالبان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کی توجہ افغانستان میں پنپتے انسانی بحران کی جانب مبذول کرانے کیلئے پاکستان 19 دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

وسری جانب سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغانستان میں نیٹو کی دو دہائیوں پر محیط موجودگی کے دوران پاکستان کی حمایت کو سراہا۔

The post ‘پاکستان تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن پالیسی پر عمل پیرا ہے’ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email