بیجنگ ونٹر اولمپکس: شرکت کا فیصلہ خود کریں گے، جاپانی وزیر اعظم

جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو کا کہنا ہے کہ حکومت بیجنگ اولمپکس اور پیرا اولمپکس کے حوالے سے اپنے فیصلے خود کرے گی۔

ٹوکیو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے  جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو نے کہا کہ وہ امریکی حکومت کی جانب سے بیجنگ ونٹر اولمپکس گیمز 20222 کے سفارتی بائیکاٹ کے اعلان سے آگاہ ہیں، لیکن جاپان کی ان گیمز میں شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،

جاپنی وزیر اعظم کیشیدا نے کہا کہ جاپانی حکومت کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے سفارت کاری اور دیگر عوامل کے لحاظ سے اولمپکس کی اہمیت کا جامع جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے بیجنگ ونٹر اولمپکس گیمز 2022  کا سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ، جس کے تحت صرف امریکی کھلآڑی بنا سفارتی عملے کے ان گیمز میں حصہ لیں گے۔

امریکہ کی خواہش ہے کہ دیگر ممالک بھی بیجنگ ونٹر اولمپکس کا بائیکاٹ کریں۔

The post بیجنگ ونٹر اولمپکس: شرکت کا فیصلہ خود کریں گے، جاپانی وزیر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email