افریقن فٹ بال فیڈریشن: افریقن فٹ بال کپ کے ملتوی ہونے کی افواہوں کو رد کر دیا

براعظم افریقہ کے ممالک کی فٹ بال فیڈریشن، کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (سی اے ایف) نے افریقن فٹ بال کپ کے ملتوی ہونے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کی آمد کے بعد فٹ بال کے حلقے اس بات کے خدشے کا اظہار کر رہے تھے کہ افریقن فٹ بال کپ ملتوی ہو جائے گا۔

افریقن فٹ بال کپ کیمرون میں اگلے ماہ منعقد کیا جائے گا۔

ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب نئے وائرس اومیکرون کا جنوبی افریقہ نے انکشاف کیا۔ اس انکشاف کے بعد مختلف افریقی ممالک میں سفر کرنے کے حوالے سے نئی ایڈوائزری بھی جاری کی گئیں۔

کچھ بین الاقوامی میڈیا نے بھی افریقن فٹ بال کنفیڈریشن کو تجاویز دی ہیں کہ 24 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی تاریخوں میں ردوبدل کر دیا جائے اور اگر فیڈریشن کے مالیاتی ساکھ اچھی ہے تو پھر یہ ایونٹ قطر میں کر دیا جائے۔

سی اے ایف کے مواصلات کے ڈائریکٹر ایلکس سیوی نے کہا ہے کہ اس ایونٹ کے حوالے سے کیمرون کی فٹ بال انتظامیہ سے تفصیلی بات ہو چکی ہے اور سی اے ایف اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کافی پرامید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ ہم ان افواہوں پر کان دھریں۔

The post افریقن فٹ بال فیڈریشن: افریقن فٹ بال کپ کے ملتوی ہونے کی افواہوں کو رد کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email