بھارت کی مقبول فلموں کے بجائے ایک بار یہ مقامی فلمیں ضرور دیکھیں

کیا آپ  جانتے ہیں کہ بھارتی ہندی فلموں کے بجائے 2021 میں ریلیز کی جانے والی مقامی فلمیں کتنی دلچسپ کہانیوں پر مبنی ہیں۔

یہ ہر بار ضروری نہیں کہ ہندی فلم ہی اچھی ہو اور اُسے ہی اہمیت دی جائے بہت بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ مقامی فلموں میں زیادہ اچھا کام کیا جاتا ہے لیکن اُسے فروغ زیادہ نہیں کیا جاتا۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمیشہ ہندی فلموں کو بہت زیادہ توجہ اور فروغ ملتا ہے جبکہ اگر مقامی فلمیں اچھی ہو تو انہیں فروغ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تاہم  ہندی کے علاوہ دیگر زبانوں پر مبنی  فلموں پر ایک بار نظر ڈالے جو ہندی فلموں سے زیادہ بہتر اور اچھی ہیں۔

دریشیام اور بنٹی اور ببلی

مقامی فلم دریشیام کا ہندی فلم بنٹی اور ببلی سے اگر موازنہ کیا جائے تو فلم دریشیام بہت اچھی ہے لیکن اسے اتنی مقبولیت نہیں حاصل ہوئی جتنی ایک ہندی فلم یعنی بنٹی اور ببلی کو ملی۔

Drishyam 2

جے بھیم اور بیل باٹم

فلم جے بھیم ایک حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی فلم ہے جو ہر لحاظ سے چاہے کام ہو یا کہانی ہندی فلم بیل باٹم سے بہت اچھی ہیں۔

یاد رہے کہ انڈیا کی تمل زبان کی ایک فلم ’جے بھیم‘ کو آئی ایم ڈی بی پر صارفین نے سب سے زیادہ اچھی فلم کا درجہ دیا ہے اور اس نے ’دی شاشانک ریڈیمپشن‘ اور ’دی گاڈ فادر‘ جیسی بڑی کلاسک فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Jai Bhim

bell bottom

The Great Indian Kitchen اور تربھنگا

The Great Indian Kitchen عورتوں کے حقوق پر مبنی فلم ہے جس کی کہانی بہت دلچسپ ہے اگر اس فلم کا موازنہ ہندی فلم تربھنگا سے کیا جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ فلم تربھنگا سے بہت زیادہ اچھی ہے۔

Great Indian Kitchen

سرپتا پارمبرائی اور طوفان

یاد رہے کھیلوں پر مبنی فلمیں تفریح پر مبنی ہوتی ہیں اور اس ہی طرح مقامی فلم سرپتا پارمبرائی فلم بھی بہت دلچسپ ہے جو ہندی فلم طوفان کے مقابلے میں زیادہ اچھی ہے۔

Sarpatta Parambarai

Toofaan

کرنان اور سوریاونشی

اکشے کمار کی فلم ‘سوریاونشی’ نے کورونا سے قبل ریلیز ہونے والی فلموں سے زیادہ بزنس کر کے شاندار آغاز کیا ہے وہیں تامل سنیما پر فلم کرنانن نے بھی فلم بینوں کی توجہ حاصل کی۔

یہ حقیقت ہے کہ  ہندی سنیما میں ایکشن پر مبنی فلموں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن دیگر مقامی زبانوں بر بنائی جانے والی فلموں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

The post بھارت کی مقبول فلموں کے بجائے ایک بار یہ مقامی فلمیں ضرور دیکھیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email