بحرین کے ساتھ مضبوط دفاع، سفارتی اور اقتصادی تعلقات ترجیحات میں شامل ہیں، آرمی چیف

شاہ حماد یونیورسٹی ہسپتال، بحرین کے کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن عطیۃ اللہ الخلیفہ نے آج بروز منگل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صحت کی دیکھ بھال اور کورونا کے خلاف پاکستان کی جامع حکمت عملی و عزم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مضبوط دفاع، سفارتی اور اقتصادی تعلقات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے شاہ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز، اسلام آباد کی تعمیر میں بحرین کے تعاون کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان شیخ سلمان بن عطیۃ اللہ الخلیفہ نے COVID-19 پر قابو پانے میں پاکستان کے ردعمل، افغان صورتحال اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

The post بحرین کے ساتھ مضبوط دفاع، سفارتی اور اقتصادی تعلقات ترجیحات میں شامل ہیں، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email