کراچی: اللہ والا مارکیٹ میں کسٹم انٹیلجنس کے چھاپے

جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب اللہ والا مارکیٹ میں کسٹم انٹیلجنس نے چھاپے مارے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں نان کسٹم پیڈ اور غیر قانونی اشیاء کی موجودگی میں چھاپہ مارا تو تاجروں نے ہنگامہ آرائی شروع کی اور کسٹم حکام اور پولیس پر پتھراو شروع کر دیا۔

مارکیٹ میں غیر قانونی اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر کسٹم انٹیلی جنس کے چھاپے کے خلاف تاجر اور دکانداروں نے شدید احتجاج کیا۔

ایم اے جناح روڈ پر دکانداروں اور تاجروں نے احتجاج کیا، احتجاج کے دوران جامع کلاتھ آنے جانے والے روڈ پر ٹریفک جزوی طور پر بند کیا گیا۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین کی جانب سے روڈ پر آگ بھی لگائی گئی تھی، پولیس کی جانب سے دکانداروں اور تاجروں سے مزاکرات کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

The post کراچی: اللہ والا مارکیٹ میں کسٹم انٹیلجنس کے چھاپے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email