ملٹری کالج آف سگنلز کی 28 ویں کانووکیشن تقریب کا انعقاد

ملٹری کالج آف سگنلز کی 28 ویں کانووکیشن تقریب کا انعقاد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق کمانڈنٹ ملٹری کالج آف سگنلز نے ادارے کی ایک سالہ کارگردگی پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے ، انہوں نے قابل انجینئرز کی اگلی نسل تیار کرنے کی کوششوں پر فیکلٹی اور انتظامیہ کو سراہا۔

  پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدرعارف علوی نے گرایجوایٹ ہونے والے طلبا کو ان کی کوششیں ثمر آور ہونے پر مبارکباد دی۔

The post ملٹری کالج آف سگنلز کی 28 ویں کانووکیشن تقریب کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email