سندھ کی میڈیکل جامعات میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء کے لیے خوشخبری

محکمہ صحت سندھ نے ایم ای کیٹ میں 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایل کے لیے اہل قرار دے دیا۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہید محترہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کو سرکاری و نجی میڈیکل جامعات میں داخلوں کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ امسال سندھ میں میڈیکل جامعات اور کالجز کے داخلے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے تحت ہوں گے، سندھ میں میڈیکل جامعات اور ڈینٹل کالجز کی مجموعی نشستیں 5 ہزار 490 ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 2400 جبکہ ڈینٹل کی 500 نشستیں ہیں، سندھ کے نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 1850 جبکہ ڈینٹل کی 740 نشستیں ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 دسمبر کو سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق میڈیکل جامعات میں داخلے دیے جائیں گے۔

The post سندھ کی میڈیکل جامعات میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء کے لیے خوشخبری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email