واٹس ایپ نے ملٹی ڈیوائس لاگ ان فیچر کی سیکیورٹی خامی دور کردی

میسیجنگ ایپ واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس لاگ ان فیچر میں موجود سیکیورٹی کے دیرینہ مسئلے کو دور کردیا ہے، جس کی مدد سے اب استعمال کنندگان کسی بھی لنک ڈیوائس سے خود بخود لاگ آؤٹ ہو سکیں گے۔

واٹس ایپ جلد ہی اپنی نئی اپ ڈیٹ میں اس مسلئے کا حل پیش کر رہا ہے جس کہ وجہ سے استعمال کنندگان اپنی ڈیوائسز سے باقاعدہ منسلک نہیں ہوپاتے جس کی وجہ سے لنکڈ ڈیوائسز اور استعمال کنندگان کےپیغامات اور چیٹس کا ڈیٹا غلط طریقے سے سنک ( مطابقت) ہوجاتا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اب واٹس ایپ حفاظتی اقدامات کے تحت دوسری ڈیوائسز سے منسلک اکاؤنٹس کو خود کار طریقے سے لاگ آؤٹ کرسکتا ہے۔

ابتدائی طور پر اس فیچر کی آزمائش اینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بی ٹا پر کی جارہی ہے، تاہم واٹس ایپ کے فیچرز اور اس کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اس مسئلے کا حل آئی او ایس ( ایپل آپریٹنگ سسٹم) پر بھی متعارف کراچکا ہے۔

اس صورت حال میں اگر استعمال کنندہ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ لنکڈ ڈیوائسز کے درمیان دیٹا سنکنگ کے دوران کسی مسلئے کا سامنا کرتا ہے تو واٹس ایپ حفظ ماتقدم کے طور پر استعمال کنندہ کو آگاہ کر تے ہوئے اسے خود کار طریقے سے لاگ آؤٹ کر نے کا اہل ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ ہونے کے اس پیغام کو دیکھنے کے لیے آپ واٹس ایپ سیٹنگز کو اوپن کریں، اس کے بعد لنکڈ ڈیوائس پر کلک کرتے ہی مذکورہ پیغام آپ کے سامنے آجائے گا جو کچھ اس طرح کا ہوگا؛

(Don’t worry: you can relink your devices again in the same section using the QR Code, and your chats and messages will be in sync again and properly.)

’’برائے مہربانی پریشان نہ ہوں، آپ اسی سیکشن میں QR کوڈ استعمال کرتے ہوئے اپنی ڈیوائس کو ری لنک ( دوبارہ منسلک) کر سکتے ہیں، جس کے بعد آپ کی چیٹ اور پیغامات ایک بار پھر باقاعدگی سے سِنک ہوجائیں گے‘‘

The post واٹس ایپ نے ملٹی ڈیوائس لاگ ان فیچر کی سیکیورٹی خامی دور کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email