اورنگی ٹاون میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں گزشتہ رات پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹگیشن ویسٹ عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے کیس کی تفیش جاری ہے، گرفتار پولیس اہلکاروں کا تفیصلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی نوجوان کا بیان کیس میں اہم ہے، نوجوان کا بیان آج ریکارڈ کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفیشی ٹیم حکام نے کہا کہ ایس ایچ او سمیت دیگر نفری کا بیان کیس کا حصہ بنایا جائے گا، اسلحے کی فارنسک رپورٹ آتے ہی کیس کی تفیش مزید بہتر ہوگی، متقول ارسلان کے گھر والوں سے رابطہ میں ہیں، اہلکاروں نے ابتدائی بیان میں نوجوان کو ڈکیت کہا تھا۔

The post اورنگی ٹاون میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email