صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دی جا رہی ہیں، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

میاں اسلم اقبال سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین حامد زمان کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی، سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفد نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو مہنگی گیس کی فراہمی، گیس کی بندش اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین اپٹما کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو گیس کی بندش سے صنعتی یونٹس بند ہونے اور لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر روز گار کی فراہمی اور ملکی بر آمدات کا بڑا ذریعہ ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی فراہمی اور

دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، اس سیکٹر کو گیس کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گااور ٹیکسٹائل سیکٹر کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ بطور صوبائی وزیر پنجاب کے صنعتکاروں کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے، انڈسٹری سیکٹر میں زبردست اصلاحات کی وجہ سے پنجاب کے ہر علاقے میں نئی صنعتیں لگ رہی ہیں، گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں پنجاب میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے، صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

وفد میں وائس چیئرمین اپٹما پنجاب کامران ارشد ، سیکرٹری جنرل محمد باقر اور دیگر شامل تھے۔

سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر واصف خورشید ، ایم ڈی پیسک ، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

The post صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دی جا رہی ہیں، میاں اسلم اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email