چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اہم اجلاس

چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پرویز اختر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے افسران کا اہم اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز اختر نے کورونا ویکسینیشن رپورٹ پر برہمی کا برہمی کیا، سی ای او لاہور نے متعلقہ افسران کو 3 دنوں میں تمام اسکولوں نجی و سرکاری میں ویکسینیشن مکمل کروانے کی ہدایات جاری کر دی۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور نے کہا کہ تمام اسکولز 3 دنوں میں بچوں کی ویکسینیشن مکمل کروائیں، جن اداروں کی ویکسینیشن مکمل نہیں ہو گی ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 سی ای او ایجوکیشن لاہور نے مزید کہا جن اسکولز کی ویکسینیشن مکمل نہ ہوئی ہوگی ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

The post چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اہم اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email