پچھلے 8 سال سے صحت کے نظام میں بہتری لارہے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ پچھلے 8 سال سے صحت کے نظام میں بہتری لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   محکمہ صحت ڈی آئی اے فلیمنگ فنڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی ہے۔

تقریب میں وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ ڈی آئی اے کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ رشید نے پروجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت انسانی جسم میں ادویات کے خلاف مزاحمت کو کم سے کم کیا جائے گا جبکہ صحت سہولت کارڈ کی بدولت ہیلتھ سیکٹر میں انقلاب برپا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے میں کامیاب رہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملکی سطح پر اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت ہے جبکہ ہسپتال ایم ایس کو معاشی خود مختاری دینے سے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بڑے بڑے ہسپتالوں سمیت ضلعی و تحصیل لیول کے ہسپتالوں نے واقعی میں ڈلیور کیا، صوبائی ایم ٹی آئی کمپلیکس کو مزید وسعت دیگر ہزار بستروں پر مشتمل کمپلیکس بنانے جارہے ہیں۔

 تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ   قبائلی اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہیلتھ انفراسٹرکچر کو مربوط بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پورے پاکستان کیلئے ہر شعبے میں مثال بن کے اُبھرا ہے۔

The post پچھلے 8 سال سے صحت کے نظام میں بہتری لارہے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email