کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی،

کراچی : ڈینگی سے متاثرہ جناح اسپتال کے ڈاکٹر چل بسے ڈینگی شاک سینڈروم سے جناح اسپتال وارڈ 5 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سید محمود الحسن جعفری انتقال کر گئے،

 

ڈاکٹر عثمان ظفر کی تصدیق کر دی گئی ہے اس طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی،

 

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 146 سے تجاوز کر چکی ہے ،  چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صرف دسمبر کے مہینے میں ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 231 ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ڈینگی وائرس سے کراچی میں 21، حیدرآباد میں چار اور میرپورخاص میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے

، تھرپارکر میں 2، عمرکوٹ میں 3 کیس رپورٹ ہوئے، سندھ میں نومبر کے مہینے میں ڈینگی کے 1865 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

پورے پاکستان میں بھی اس وقت مختلف شہروں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 40 کروڑ افراد کو ڈینگی انفیکشنز کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے 9 کروڑ 60 لاکھ افراد بیمار ہوتے ہیں۔

۔

The post کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی، appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email