سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے گروپ آئی ایف سی کے درمیان پانی کی فراہمی پر معاہدہ

سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے گروپ آئی ایف سی کے درمیان پانی کی فراہمی پر معاہدہ طے پا گیا۔

منصوبے کے تحت کراچی کو کینجھر جھیل سے یومیہ 65 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منصوبے میں ٹریٹمنٹ پلانٹ اور پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر بھی شامل ہے ، منصوبہ نجی کمپنی کے ذریعے کینجھر سے کراچی تک بنایا جائے گا ،  معاہدے کے تحت آئی ایف سی اور سندھ حکومت پانی کا منصوبہ تیار کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے کے تحت 100 ایم جی ڈی کی کینال بھی بحال کی جائے گی ، سندھ حکومت کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ، منصوبہ پاکستان کا پہلا گرین فیلڈ واٹر سپلائی پروجیکٹ ہوگا۔

The post سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے گروپ آئی ایف سی کے درمیان پانی کی فراہمی پر معاہدہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email