گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات

عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں  سندھ کی ترقی ، عوام کے بہتر معیار زندگی سے متعلق ، باہمی تعلقات کو فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ریگولرائزیشن آف کنسٹرکشن آرڈیننس سے متعلق  تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

The post گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email