ہیکرز واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں؟

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے اور ان کے پیغامات کو بھی محفوظ رکھنے کی خاطر اپنی پرائیوسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

 جس کے بعد کمپنی کا دعویٰ ہے کہ تمام صارفین کا ڈیٹا اور ان کے پیغام مکمل طور پر محفوظ ہیں جبکہ کمپنی کے ملازمین بھی ان پیغام تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے کمپنی نے بہت سے شواہد بھی پیش کئے تھے تاکہ صارفین کو سیکیورٹی کے حوالےسے یقین دہانی کرائی جاسکے۔

لیکن اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آئی واٹس ایپ صارفین کے ڈیٹا کی نگرانی کر سکتی ہے جبکہ ہیکرز بھی صارفین کے پیغامات تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق کسی قسم کے جرم میں ملوث ہونے کی صورت میں سرچ وارنٹ کی مدد سے ایف بی آئی صارفین کا ڈیٹا حاصل کرسکتی ہے۔

تاہم واٹس ایپ انتظامیہ نے ان تمام حقائق کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ کسی بھی صورت اصل میسجز تک رسائی حاصل نہیں سکتا ہے البتہ وقت کا تعین ضرور کیا جاسکتا ہے۔

The post ہیکرز واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email