رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے کارروائی شروع

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے۔

متعلقہ خبر: بیان حلفی جمع کرائیں ورنہ فرد جرم عائد کریں گے

خط میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی زیرسماعت ہے، عدالت عالیہ رانا شمیم کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر چکی ہے، اگر رانا شمیم بیرون ملک روانہ ہوجاتا ہے تو عدلیہ کی آزادی پر سنجیدہ سوال اٹھیں گے، رانا شمیم کا نام جلد از جلد ای سی ایل پر ڈالا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران رانا شمیم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر تک اصلی بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبر: رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ رانا شمیم اصل بیان حلفی جمع کرائیں ورنہ ان کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے لیے دائر درخواست مسترد بھی کرچکی ہے۔

The post رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے کارروائی شروع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email