ہم نے اپوزیشن سے زیادہ ووٹ لیے ہیں، سعد رفیق کا ٹوئٹ

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا این اے 133 ضمنی الیکشن میں فتح کے موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

سوشل میڈیا کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرخواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انتخابات 2018ء میں تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ووٹ جمع کریں تو پاکستان مسلم لیگ ن سے زیادہ بنتا ہے۔

ضمنی انتخابات این اے 133 میں الحمداللہ پرو مسلم لیگ ن ووٹ بڑھ گیا اور اینٹی مسلم لیگ ن ووٹ کم ہوگیا ہے۔

صد افسوس سندھ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لگائی گئے ووٹ منڈی نے ووٹ کی حُرمت کو پامال اور الیکشن کو آلودہ کیا ہے۔

اس سے قبل خواجہ سعد رفیق کا گزشتہ رات ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوم جموہری پاکستان 23 مارچ 1940ء آل انڈیا مسلم لیگ کے زیراہتمام قرارداد  قیام پاکستان منظور ہوئی، 23 مارچ 1956ء کو آئین ساز اسمبلی سے منظور شدہ پاکستان کا پہلا آئین نافذالعمل ہوا اور اسی سال 23 مارچ کو یوم جمہوریہ قرار دیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق کا اپنی اگلی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ شومئی قسمت آئین کو بار بار روندھنا ہمارے مصائب کی بنیاد بنا ہے، یوم جمہوریہ پاکستان کو آئین کے دفاع کے دن کے طور پر منایا جانا لازم تھا اور لازم ہے۔

ان کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ یہ کام پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ کا تھا، اسے فراموش کردیا گیا ۔ اس دن کی قومی و ںطریاتی اہمیت کے پیش ںطر 23 مارچ کو یوم تحفظ آئین پاکستان کے طور پر منایا جانا چاہئیے۔

The post ہم نے اپوزیشن سے زیادہ ووٹ لیے ہیں، سعد رفیق کا ٹوئٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email