پاکستان ووٹ کی بنیاد پر بنا تھا جنگ کی بنیاد پر نہیں، چیئرمین نادرا

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ پاکستان ووٹ کی بنیاد پر بنا تھا جنگ کی بنیاد پر نہیں۔

انہوں نے قومی ووٹرز دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے الیکشن کمیشن کی معاونت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ووٹ کی بنیاد پر بنا تھا جنگ کی بنیاد پر نہیں، یہ الگ بحث ہے کہ وہ الیکشن کتنا شفاف تھا کتنا نہیں، ووٹ ہائیجیک ہونا نیشنل سکیورٹی کا ایشو ہے۔

چیئرمین نادرا کا کہنا ہے کہ سال 2011 میں الیکشن کمیشن کیساتھ معاہدہ کیا تھا کہ شناختی کارڈ بنتے وقت ووٹ رجسٹر ہوجائے گا، شناختی کارڈ نہ ہو تو ریاست کیلئے آپ کا وجود ہی نہیں ہے۔

طارق ملک نے کہا کہ تین سال پہلے 105 ملین ووٹرز تھے آج 121 ملین ہوچکے ہیں اور تین سال میں 16 ملین شناختی کارڈ بنے اور ووٹرز کا اندراج ہوا جبکہ 40 فیصد خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ووٹرز ڈے آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر میں قومی ووٹرز ڈے کی تقریب ہوئی ہے جس میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔

The post پاکستان ووٹ کی بنیاد پر بنا تھا جنگ کی بنیاد پر نہیں، چیئرمین نادرا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email