حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے، شیریں مزاری

شیریں مزاری کا کہنا ہےکہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے۔

وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کا کردار بل کی ڈرافٹنگ میں اہم رہا ہے ، جرنلسٹ پروٹیکشن قانون کیلئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نےدرخواست کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ہر چیز میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاکہ سیالکوٹ واقعہ کا دن پوری قوم کیلئے شرمناک تھا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام امن اور برداشت کا مذہب ہے، ماضی میں بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں ، اب وقت آگیا ہے ریاست سخت ایکشن لے۔

شیریں مزاری کا کہناتھا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل قبول ہیں ،اب ہمیں  دوبارہ اپنے قوانین کا جائزہ لینا ہے کہ نیشنل ایکشن پر کہاں عملدرآمد نہیں ہوا۔

وفاقی وزیرانسانی حقوق نے کہاکہ ابھی تک نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کے بیان اور ان کی قیادت سے لاتعلقی کا اظہار کرے۔

شیریں مزاری نے کہاکہ مولانا پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں ، کیا پوری پی ڈی ایم مولانا کے بیان سے متفق ہے؟

صحافی نے وفاقی وزیر انسانی حقوق سے سوال کیا کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد حکومت ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا سوچ رہی ہے؟ ۔

شیریں مزاری نے جواب دیا کہ کابینہ اجلاس میں ساری چیزوں کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں بحث کے بعد واضح پالیسی نکلے گی۔

The post حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے، شیریں مزاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email