وزیر توانائی کی زیر صدارت لاکھڑا کول مائنز بورڈ کا اجلاس

وزیر توانائی امتیاز شیخ کی زیر صدارت لاکھڑا کول مائنز بورڈ کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کی جانب سے جھمپیر میں 8 ہزار ایکڑ پر کول ڈرلنگ کی اور مائیننگ کان کنوں کی اموات پر معاوضے کو بڑہانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ انسانیت کو ترجیح دی جانی چاہیے اور ہم کوئی کمپرومائیز نہیں کرسکتے۔

وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ کان میں حادثاتی موت پر فوتی کی باڈی اٹھانے سے قبل ڈیڑہ لاکھ روپے فوری دینے کو یقینی بنایا جاٸے جبکہ بورڈ نے مائنز کان کنوں کی فلاح کے لیے 30 روپے فی ٹن مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ محکمے کی آمدنی کم ہے اخراجات کو بھی اسی کے تحت  برقرار رکھا جائے اور انویسٹمنٹ پورٹ فولیو اکاٶنٹ کھولنے کے ساتھ آئی پی ایس کمیٹی قائم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن ملازمین نے بھرتیوں میں جوائن نہیں کیا ان پوسٹس کو بھرنے کے لیے دوبارہ اشتہار دیا جائے۔

 وزیر توانائی کی جانب سے مائنز کے شعبے سے وابستہ افراد کو بورڈ میں شامل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ کی جانب سے معاوضہ کو دو لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

The post وزیر توانائی کی زیر صدارت لاکھڑا کول مائنز بورڈ کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email