اومی کرون کورونا سے زیادہ مہلک ہوسکتی ہے، ڈاکٹر سارہ گلبرٹ

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں تحقیق کرنے والی پروفیسر ڈاکٹر سارہ گلبرٹ نے کہا ہے کہ اومی کرون کرونا سے زیادہ مہلک ہوسکتی ہے، اس لئے کورونا سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

رچرڈ ڈمبلبی لیکچر میں ڈاکٹر سارہ گلبرٹ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی پہلا یا آخری موقع نہیں جس میں کسی وائرس کے سبب ہماری زندگیاں یا معاشی صورتحال متاثر ہوئی ہو، سچ تو یہ ہے کہ اگلی وباء اس سے بھی بدتر ہو سکتی ہے، وہ اس سے بھی زیادہ مہلک اور تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔

ڈاکٹر سارہ گلبرٹ نے کہا کہ ہم ایسی صورتحال کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں کہ ہم کورونا کے مشکل حالات میں سے نکلیں تو ہمیں اندازہ ہوا کہ ہمارے پاس کسی آئندہ وبا سے احتیا ط کی تدابیر اپنانے کے لئے معاشی وسائل نہیں ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سارہ گلبرٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے اس وباء کے مقابلے میں جتنی معلومات اور تجربات حاصل کئے ہیں انہیں ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

The post اومی کرون کورونا سے زیادہ مہلک ہوسکتی ہے، ڈاکٹر سارہ گلبرٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email