پاکستان تحریک انصاف اب غنڈہ گردی سے بلدیاتی الیکشن لڑنا چاہتی ہے، عابد شیر علی

 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اب غنڈہ گردی سے بلدیاتی الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عابد شیرعلی نے لکھا کہ علی امین گنڈا پور ووٹرز کو دھمکا رہا ہے، تحصیل ناظم کے لیے اس کے بھائی کو ووٹ نہ دیا تو پھر اچھا نہیں ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ نواز شریف کو باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے کیلکولیٹڈ طریقے سے فارغ کیا گیا جس کے بعد تحریک انصاف کو اقتدار میں لا کرپاکستان کو معاشی طور پر اپاہج کیا جا چکا ہے۔

جاری کرہ ٹوئٹ پیغام میں عابد شیر علی  نے مزید لکھا کہ اب یہ مملکت خداداد ایک خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں اس کی بقا کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

The post پاکستان تحریک انصاف اب غنڈہ گردی سے بلدیاتی الیکشن لڑنا چاہتی ہے، عابد شیر علی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email