موٹرولا کا نیا فلیگ شپ فون جس کے فیچر آپ کو حیران کر دیں گے

موٹرولا وہ واحد اور پہلی کمپنی ہے جو نئے فلیگ شپ پراسیسر اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 کو استعمال کر رہی ہے جسے حال ہی میں کوالکوم نے جاری کیا تھا۔

موٹرولا اپنا نیا فلیگ شپ فون موٹو ایچ ایکس 30 رواں ماہ کی 9 تاریخ کو متعارف کروانے جارہا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فون کی سب سے خاص بات یہ کہ اس کے بیک پر 3 جبکہ سامنے کی جانب 1 کیمرہ نصب ہوگا۔

اس فون کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کا فرنٹ کیمرہ بھی اپنی حیرت انگیز خصوصیات سے صارفین کو دنگ کر دے گا جو کہ 60 میگا پکسل کا ہوسکتا ہے جو اسے دوسرے فون سے ممتاز بنانے کے لئے کافی ہے کیو نکہ اکثر فون کا مین بیک کیمرہ بھی اتنے میگا پکسل نہیں رکھتا۔ جبکہ موٹو ایج ایکس 30 کے بیک کیمرا 50 میگا پکسل کے ساتھ 50 میگا پکسل الٹراوائیڈ اینگل اور ایک اور کیمرہ  کوبھی شامل کیا گیا ہے۔

اگر یہ فوں ان تمام خصو صیات کا حامل ہے تو یہ دنیا کا پہلا موبائل فون ہوگا جس کا کیمرا 60 میگا پکسل رکھتا ہے۔

موٹرولا کا یہ نیا جدید فلیگ شپ فون اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم اور 12 جی بی ریم لئے ہوئے ہوگا۔ جبکہ بیٹری 5000 ایم اے ایچ 68 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔

The post موٹرولا کا نیا فلیگ شپ فون جس کے فیچر آپ کو حیران کر دیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email