ضمنی انتخابات این اے 133 میں پرو مسلم لیگ ن ووٹ بڑھ گیا، خواجہ سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ضمنی انتخابات این اے 133 میں الحمدللہ پرو مسلم لیگ ن ووٹ بڑھ گیا اور اینٹی مسلم لیگ ن ووٹ کم ہوگیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انتخابات 2018میں تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ووٹ جمع کریں تو پاکستان مسلم لیگ م سے زیادہ بنتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ صد افسوس سندھ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لگائی گئی ووٹ منڈی نے ووٹ کی حرمت کو پامال اور الیکشن کو آلودہ کیا۔

اس سے قبل بلاول ہاؤس لاہور میں حلقہ این اے 133 میں بہتر کارکردگی پرجشن کی تقریب سے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتیں سازشیں کرکے پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں، لیکن ہم پاکستان کے لیے لڑیں گے، ہم اس کو آگے لے کر جائیں گے، ہم نے ملک بچانے کا عہد کر رکھا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہم اس دھرتی کے ہیں، یہیں رہیں گے اوریہیں مریں گے۔

این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے بارے میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے لیے الیکشن لڑنا مشکل نہیں ہے، میرے خیال میں اس حلقے سے ہمیں 50 ہزار ووٹ لینے چاہیئے تھے، مگر نئی تنظیم سازی کی وجہ سے ووٹر ٹرن آؤٹ نہیں بڑھا سکے، اس کے باوجود لاہور کے لوگوں نے  اچھے نتائج دیے۔

 

The post ضمنی انتخابات این اے 133 میں پرو مسلم لیگ ن ووٹ بڑھ گیا، خواجہ سعد رفیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email