‘ہمیں زرداری صاحب کے ڈٹ کر مقابلہ کرنے سےکوئی خطرہ نہیں’

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ ہمیں زرداری صاحب کےڈٹ کرمقابلہ کرنےسےکوئی خطرہ نہیں۔ 

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کےتحت حکومت نےاپنےآپ کواین آراودیا ، ایسےاحتساب کامقصد صرف عمران خان کی چوریوں کوبچانا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب ڈیلی ویجزپر ہیں، فیصلے نہیں کرسکتے، پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلا س میں فون کرواکےلوگوں کوبلایا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں امن و امان کے حالات سب کے سامنے ہیں ،عوام مہنگائی معیشت کی تباہی کی صورت میں قیمت ادا کررہےہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے لے کر وزراء تک سب کے کچے چٹھے کھلیں گے

شاہدخاقان نے کہاکہ ملک میں آئین کے مطابق نظام نہ ہو تو ترقی نہیں ہوسکتی ،استعفےاورعدم اعتماد کا آپشن موجود ہے،وقت پراستعمال ہونگے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پی ڈی ایم کا مقصد ملک کے نظام کو بدلنا ہے، آئینی نظام میں مداخلت ختم نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا ، 2 آرڈیننس جاری ہوئے،عدالت نے قانون کے اطلاق کا فیصلہ کرنا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ چیئرمین نیب بتادیں ہم نےکیاجرم کیا،سزائیں بھگتنےکوتیار ہیں جھوٹےکیسز کا جواب چیئرمین نیب کو دینا پڑےگا۔

The post ‘ہمیں زرداری صاحب کے ڈٹ کر مقابلہ کرنے سےکوئی خطرہ نہیں’ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email