کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ

کراچی کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 12سی میں فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چیف فائر آفیسر مبین احمد نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ موزے بنانے والی فیکٹری میں ساڑھے 3 بجے کے قریب لگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر دو گاڑیاں پہنچیں بعد میں مزید 5 فائرٹینڈرز کو طلب کیا، فیکٹری میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام موجود نہیں تھا۔

چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ فیکٹری میں ایمرجنسی ایگزٹ بھی نہیں ہے دیواریں توڑ کر آگ بجھائی ہے، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے جو کہ طویل ہوسکتا ہے۔

مبین احمد نے مزید کہا کہ فیکٹری میں بڑی تعداد میں وولن کاٹن اور پولیسٹر کے موزے اور دھاگے موجود ہیں۔

The post کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email