الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون سازی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون سازی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے شہری کی درخواست نامکمل قرار دے دی۔

عدالت نے استفسارکیا کہ آپ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قانون سازی کی کن شقوں پر اعتراض ہے؟

درخواست گزارنے جواب دیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے ، قانون سازی کالعدم قرار دی جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین قانون سازی کی کون سی شقیں آئین سے متصادم ہیں؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہاکہ ایسے نامکمل درخواست دائر نہیں کرتے ورنہ جرمانہ ہوجاتا ہے۔

درخواست گزار فدا اللہ نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کی درستگی کے لیے مہلت دی جائے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

 

The post الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون سازی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email