افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے پوری دنیا کو ایک پیج پر آنا ہوگا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے پوری دنیا کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ترکی کا دورہ کیا ہے ، دورے میں انہوں نے استنبول کی ’12  ویں باسفورس کانفرنس’  میں شر کت اور خطاب بھی کیا۔

 استنبول میں ہونے والی کانفرنس میں 80سے زائد ممالک کے نمائندگان بھی شر یک ہوئے جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ترکی میں یواین او کے سابق صدر والکن بازکر سے بھی ملاقات ہوئی۔

  گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں ترقی کیلئے سب سے زیادہ ضروری امن ہے جسکے لیے دنیا کو ملکر کام کر نا ہوگا ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے لیے پاکستان نے جو قر بانیں دیں ہیں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 10بلین ٹری منصوبے کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ماحولیاتی چیلنجز کو سنجیدگی سے نہ لیا تو مستقبل میں حالات مختلف ہوں گے۔

خیال رہے کہ  یواین او کے سابق صدر والکن بازکر کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن کیلئے پاکستانی کے کردار کو سراہایا بھی گیا ہے

The post افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے پوری دنیا کو ایک پیج پر آنا ہوگا، گورنر پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email