سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 48 پروازیں چلانے کی اجازت

اسلام آباد: پی آئی اے حکام نے سعودی عرب کے لئے مزید پروازیں  چلانے کی اجازت حاصل کرلی ہے اور پاکستان سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار48 پروازیں  چلا کریں گی۔

پی آئی اے حکام نے سعودی عرب کے لئے ہفتہ وار پروازوں  میں  اضافہ کرکے 33 پروازوں  سے بڑھا کر 48 پروازیں  کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے حکام نے سعودی عرب میں سفیر جنرل بلال اکبرکی مدد سے اضافی پروازیں  چلانے میں  کامیابی حاصل کی ہے۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے کنٹری مینجر کی سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوایشن کے اعلی عہدیدار علی رجب سے ملاقات ہوئی جس میں  قومی ایرلائن کو پاکستان سے سعودی عرب کیلئے مذید پروازیں  چلانے کی مکمل اجازت مل گی ہے۔

لہذا اب قومی ایئرلائن سعودی اور پاکستان کے درمیان سفر کرنے والوں  کیلئے ہفتہ وار 48 پروازیں  چلائیں گے جبکہ ان پروازوں  میں 8 دمام، 8 مدینہ، 9 ریاض اور 23 جدہ کی پروازیں ہوں گی۔

پروازوں  کا مقصد کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن سے سفر کرنے والوں  کیلئے ہمیشہ سے ہی خاطرخواہ سہولتیں  فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور مستقبل میں پاکستان سے مزید پروازیں  بھی سعودی عرب کیلئے چلائی جائیں گی۔

The post سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 48 پروازیں چلانے کی اجازت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email