لانگ مارچ کا اعلان صرف اعلان ہی رہے گا، حسان خاور

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا اعلان صرف اعلان ہی رہے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خوصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے پی ڈی ایم لانگ مارچ کے اعلان کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم نے 4 مہینے کی تاریخ ڈال دی، لگتا ہے بہار کے موسم کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2023 تک تو اپوزیشن کے لئے خزاں کا موسم ہی چلتا رہے گا، لانگ مارچ کا اعلان صرف اعلان ہی رہے گا۔

حسان خاور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ ’’ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا‘‘۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2018 میں الیکشن میں جعلی ووٹ کی بنیاد پر دھاندلی کی پیداوار حکومت آئی، نااہل حکومت کی ناکامی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے ملک سے لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، مہنگائی مارچ کیلئے صوبائی سطح پر حکمت عملی طے کی جائے گی، پنجاب میں شہباز شریف، کے پی میں فضل الرحمان، بلوچستان میں محمود خان اچکزئی اور سندھ میں اویس نورانی انتظامات دیکھیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نمائندہ سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل نمائندوں سے مشاورت کی جائے گی، اس سیمینار میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا مسئلہ اجلاس میں زیرِ غور آیا، استعفوں کا کارڈ کب استعمال کرنا ہے اس کا وقت ہم طے کریں گے۔

The post لانگ مارچ کا اعلان صرف اعلان ہی رہے گا، حسان خاور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email