پارلیمنٹ ہاؤس میں تمام اجلاس منسوخ کر دئیے گئے

او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 16 دسمبر کو پاکستان میں ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں آٹھ سے انیس دسمبر تک تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ صرف پارلیمانی کمیٹی برائے تقررچیف الیکشن کمیشنر و اراکین کا اجلاس کل ہوگا۔

ذ‍رائع کے مطابق پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، اجلاس سولہ اور سترہ دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقی کمیٹیوں کے اجلاس کی منسوخی کے نوٹی فیکیشن جاری کردئیے ہیں۔

The post پارلیمنٹ ہاؤس میں تمام اجلاس منسوخ کر دئیے گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email