حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی

سرگودھا میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کی چک 57 شمالی میں ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی 574 کنال سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی ہیں، ناجائز قابضین نے مچھلی فارم کے تالاب بنا کر  سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے کہا کہ واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز قابضین کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

The post حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email