فرانس: کورونا ویریئنٹ اومیکرون نے خطرے کی گھنٹی بجادی، کیسزکی تعداد25 ہوگئی

فرانس میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ نئے رپورٹ ہوئے اومیکرون وائرس کے کیسز کی تعداد 25 ہوگئی۔

فرانسیسی وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کے روز سے کلب 4 ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔

وزیر صحت نے کل سے پانچ سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان بھی کیا۔

فرانسیسی وزیر صحت نے کام کرنے والے لوگوں کو ہفتے میں تین دن گھروں سے کام کرنے کی اپیل بھی کی۔

The post فرانس: کورونا ویریئنٹ اومیکرون نے خطرے کی گھنٹی بجادی، کیسزکی تعداد25 ہوگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email