جرمن فٹ بال انتظامیہ نے برطانوی مڈ فیلڈرکے بیان پر تحقیقات شروع کر دی

جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن نے برطانوی مڈ فیلڈر جوڈ بیلینگھم کے بیان پر امپائر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی مڈ فیلڈر جوڈ بیلینگھم نے بوروشیا ڈورٹمنڈ کی بائرن میونخ کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کے بعد میچ ریفری فیلکس زوائر کی تقرری پر سوالات اٹھا دیئے ۔

مڈ فیلڈر نے کہا کہ میچ ریفری فیلکس 2005 میں میچ فکسنگ کے الزام میں چھ ماہ کی پابندی کا سامنا کر چکے ہیں۔

مڈ فیلڈر کے بیان کا محرک بائرن میونخ کے خلاف میچ میں میچ ریفری فیلکس کا وہ فیصلہ تھا جس پر جوڈ بیلینگھم نے اعتراض کیا تھا۔

فیلکس نے اس موقع پر بائرن میونخ کو اسپاٹ کک دی تھی ، جس پر بائرن میونخ کے رابرٹ لیوانڈوسکی گول کر کے بائرن میونخ کو فتح دلائی تھی۔

تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی نے مڈ فیلڈر کو جلد از جلد اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی ہیں۔

فٹ بال کلب بوروشیا ڈورٹمنڈ کے اسپورٹس ڈائریکٹر مائیکل زورک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مڈ فیلڈر کے بیان پر سو فی صد مطمئن ہیں۔

بوروشیا ڈورٹمنڈ کے چیف ایگزیٹو ہینس کا کہنا ہے کہ یہ جذباتی لمحات ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ مڈ فیلڈر کے بیان کو حقیقت کے روپ میں جانا جاتا ہے۔

The post جرمن فٹ بال انتظامیہ نے برطانوی مڈ فیلڈرکے بیان پر تحقیقات شروع کر دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email