پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب کا بڑا اعلان

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کو عمرہ ویزے جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی عمرہ زائرین کو عمرہ ویزے جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی، پاکستان کے علاوہ انڈونیشیا، مصر اور بھارت کے عمرہ زائرین کو بھی عمرہ ویزے جاری ہونگے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں عمرہ کمپنیوں کو عمرہ ویزوں کے اجراء کی ہدایت کردی گئی، عمرہ زائرین براہ راست فلائٹ پر سعودی عرب پہنچ سکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہونگے جبکہ سنگل ڈوز کے حامل عمرہ زائرین کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

The post پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب کا بڑا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email