غفلت کے باعث بچی کی موت، اسپتال پر 65 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ

ناٹنگھم یونیورسٹی ہوسپیٹل فاؤنڈیشن ٹرسٹ غفلت کی وجہ سے مردہ پیدا ہونے والی بچی کے والدین کو28 لاکھ پاؤنڈز جرمانے کی مد میں دے گا۔

والدین کے وکیل کے ماننا ہے کہ پیدائش کے وقت غفلت برتنے کے سبب ہونے والی اموات میں یہ جرمانہ سب سے بڑا ہے۔

ہیریئٹ نوٹنگھم سٹی ہوسپیٹل میں 17 اپریل 2016 کو اسپتال کی متواتر غلطیوں کی وجہ سے مردہ پیدا پوئی۔

بچی کے والدین کی جانب سے اسپتال کے مؤقف کہ بچی کی موت انفیکشن کے سبب ہوئی نہ کہ ٹرسٹ کی غفلت کی وجہ سے، کے متعلق ایک آزاد تحقیق کی گئی۔

تاہم 2018 میں تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہیریئٹ کی جان بچائی جا سکتی تھی اور ان کی دیکھ بھال میں کم از کم 13 غلطیوں کی نشاندہی کی گئی۔

مقامی خبر رساں اداروں نے ایک خبر دی کہ 2010 سے نوٹنگھم میں 46 بچوں کو دماغ کو نقصان پہنچا اور 19 بچے مردہ پیدا ہوئے۔

ازالے کے مد میں ٹرسٹ کو 9 کروڑ 10 لاکھ پاؤنڈز کی خطیر رقم دینے ہے۔

اس وقت کی پیشنٹ سیفٹی منسٹر نے ایک ری ویو لانچ کیا تھا تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ اسپتال میں اس نوعیت کی کتنی سنگین غلطیاں کی جاتی ہیں اور ان کو چُھپایا جاتا ہے۔

The post غفلت کے باعث بچی کی موت، اسپتال پر 65 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email